وطن عزیز کی استحکام اور بقا کے لیے ہر پاکستانی نے کردار ادا کرنا ہوگا، مولانا عبدالرحمن رفیق
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق مولانا خدا ے دوست مولانا ولی محمد ترابی مولانا صبغت اللہ ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی مولانا عبدالمنان سعادت مولانا عبدالغفار مولانا مفتی عبدالستار مولانا مفتی محمد سلیمان فاروقی مولانا موسی جان مولانا خیر محمد خیرخواہ مولانا عطا محمد اور حافظ نصیب اللہ ودیگر نے جامعہ دارالعلوم اسلامیہ مسلم ٹاون کلی رہیسانی ہزار گنجی کے زیر اہتمام عظیم الشان دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ص کی دفاع اور تحفظ ہر مسلمان اپنے خون سے کریں گے مدارس اور علما کرام کو ختم اور گالیاں دینے والے دنیا اور آخرت میں ذلیل اور رسوا ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت اور ناموس صحابہ اور مدارس کی دفاع اور تحفظ کے لئے ہر محاذ پر ڈٹ کر جنگ لڑیں گے ناموس رسالت ناموس صحابہ اور مدارس کے خلاف سازشیں کرنے والے خود اپنے انجام کو پہنچے گی انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نے ہمیشہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر شعائر اسلام کی دفاع اور تحفظ کے لئے صف اول کا کردار ادا کیا اور کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ناموس رسالت اور ناموس صحابہ کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ مدارس اور پاکستان کے خلاف سازشوں کوناکام بنائیں گے اہل مدارس نے ہمیشہ قیام آمن وسلامتی اور استحکام پاکستان کے لیے صف اول کا کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ طاغوتی قوتوں کا مدارس کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعہ ہے اور چھانیاں ہے وطن عزیز کی استحکام اور بقا کے لیے ہر پاکستانی نے کردار ادا کرنا ہوگا آخر میں جامعہ دارالعلوم اسلامیہ مسلم ٹاون کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کے جانب سے تمام شرکا کانفرنس کو پرتکلف عشائیہ دیا اور اسلام کی سربلندی اور پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی آخر 13 حفاظ اکرام کی دستار بندی کی گئی