صوبے کے اکثر اضلاع میں لیبر روم تک فعال نہیں ہیں،گورنر بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ کا کہنا ہے کہ صوبے کے اکثر اضلاع میں لیبر روم تک فعال نہیں ہیں۔پاکستان پیڈیاٹرک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے کہا کہ حکومت کی فراہم کردہ ادویات مریضوں تک نہیں پہنچتیں، اربوں روپیخرچ کرنیکے بعد کوئی تبدیلی نظرنہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے اداروں میں ڈاکٹرز اور اساتذہ حاضری نہیں دیتے اور صوبے کے اکثر اضلاع میں لیبر روم تک فعال نہیں ہے۔گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ ان حالات کو تبدیل کرنیکیلئے ہمیں سچ بولناہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے