بلوچستان کی نگراں کابینہ کی جانب سے محکمہ خوراک کو رواں سال کیلئے گندم کی خریداری کی اجازت نہیں مل سکی، ڈائریکٹر جنرل خوراک
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کی نگراں کابینہ کی جانب سے محکمہ خوراک کو رواں سال کیلئے گندم کی خریداری کی اجازت نہیں مل سکی، محکمہ خوراک کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں تشکیل پانے والی نئی حکومت نے مارچ تک گندم کی خریداری کیلئے بھجوائے جانے والی سمری کو منظور نہ کیا تو صوبے میں بارہ لاکھ بوری گندم کی خریداری کا ہدف مشکل ہوجائے گا۔ڈائریکٹر جنرل خوراک ظفر اللہ نے بتایا کہ محکمہ خوراک نے 2024کیلئے بارہ لاکھ بوریوں کی خریداری کا ٹارگٹ مقررکیا ہے جس کی اجازت کیلئے محکمے کی جانب سے ایک سمری نگراں صوبائی کابینہ کو بھجوائی گئی تھی لیکن نگراں کابینہ کی جانب سے ابھی تک محکمہ خوراک کی سمری کو منظور نہیں کیا گیا، ڈائریکٹر جنرل خوراک ظفر اللہ نے بتایا کہ محکمہ خوراک صوبے کے زمینداروں سے مارچ اور اپریل میں گندم خریدتا ہے،اگرنئی صوبائی حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری کی بروقت اجازت نہیں ملی تو صوبے میں بارہ لاکھ بوری گندم کی خریداری کا ہدف مشکل ہوجائے گا جس سے صوبے میں گندم کی قلت کا بحران جنم لے سکتا ہے۔