ایرانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں جیش العدل کا سرغنہ اسماعیل شاہ ہلاک

تہران(ڈیلی گرین گوادر)ایرانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گرد تنظیم جیش العدل کا سرغنہ اسماعیل شاہ بخش ہلاک ہوگیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے صوبے سیستان کے بارڈرکے قریب ایرانی سکیورٹی فورسز نےکارروائی کی۔

ایرانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں جیش العدل کاسرغنہ اسماعیل شاہ بخش ساتھی سمیت مارا گیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق اسماعیل شاہ بخش جنوب مشرقی ایران میں حالیہ دہشت گرد حملوں کا مرکزی مجرم تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے