اسد منظور بٹ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب
لاہور(ڈیلی گرین گوادر)لاہور ہائیکورٹ میں سالانہ انتخابات منعقد ہوئے۔ جس میں حامد خان گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار اسد منظور بٹ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے۔
اسد منظور بٹ 6 ہزار195 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جب کہ میاں سردار علی 3344 ووٹ لیکر نائب صدر منتخب ہوئے۔قادر بخش چاہل 7119 ووٹ لیکر سیکرٹری منتخب اور فلک ناز گل 5503 ووٹ لیکر فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئیں۔
واضح رہے کہ پولنگ صبح 9 بجے شروع ہوئی اور بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہی۔ہائیکورٹ کے سالانہ انتخابات میں چار مختلف نشستوں پر 14 امیدواروں نے حصہ لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 29 ہزار 216 تھی۔