ڈیرہ اسماعیل خان میں دھماکا

ڈی آئی خان(ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ اسماعیل میں دھماکے کے سبب متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکا تحصیل درازندہ کے مین بازار میں ہوا جس کے بعد پولیس اور امدادی ادارے پہنچ گئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے جب کہ تفتیش اور شواہد کے ذریعے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے