پنجاب اسمبلی اجلاس،مریم نواز سمیت نومنتخب اراکین نے حلف اٹھالیا

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)اسپیکر اسمبلی سبطین خان کی زیرِ صدارت پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا۔پنجاب اسمبلی کے پہلے سیشن میں منتخب اراکین نے اسپیکر صوبائی اسمبلی سے حلف لیا۔ تحریک انصاف کے تمام اراکین بھی اجلاس میں موجود تھے۔سیکرٹری اسمبلی کے مطابق کل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔ 4 اراکین پر مشتمل پینل آف چیئر پرسن نامزد کیا گیا۔

اجلاس سے قبل مسلم لیگ ن کی وزارت اعلیٰ کیلئے نامزد امیدوار مریم نواز نے ن لیگ کے نو منتخب ارکان کا اجلاس بلایا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک احمد خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی نامزد کیے جانے کا امکان فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے موجودہ اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے واضح کیا تھا کہ ‘میرا کوئی پروگرام نہیں کہ آج سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن آج کراؤں، الیکشن کل کرائیں گے۔ خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں پر کام باقی ہے۔

اس سے قبل لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مریم نواز آج اپنی پارلیمانی سیاست کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔ ایوان میں پہلے نواز شریف اور شہباز شریف موجود رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ مریم نواز ایوان میں الگ حیثیت بنانے اور منوانے کیلئے آئی ہیں۔عثمان بزدار اور پرویز الہٰی کی باقیات ختم ہونے جارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے