بلوچستان سے قومی اسمبلی کی خواتین مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ(ڈیلی گر ین گوادر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلو چستان سے قومی اسمبلی میں خواتین کے لئے مخصوص نشستوں پر 4نو منتخب اراکین قو می اسمبلی کے نو ٹیفیکیشن جا ری کر دیئے۔جمعہ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بلو چستان سے قومی اسمبلی میں خواتین کے لئے مخصوص نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کرن حیدر، اختر بی بی،پاکستان پیپلز پارٹی کی ازبال زہری اور جمعیت علماء اسلام پاکستان کی عالیہ کامران کواراکین قومی اسمبلی منتخب کر دیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے