بلوچستان حکومت نے صوبے کی تین جامعات کے نئے وائس چانسلرز کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیا
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان حکومت نے صوبے کی تین جامعات کے نئے وائس چانسلرز کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیا،محکمہ ہائیرایجوکیشن نے سرچ کمیٹی کی سفارش پر نئے وائس چانسلرز کے ناموں کی سمری صوبائی حکومت کو بھجوادی گئی، صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔محکمہ کالجز اینڈ ہائر ایجوکیشن کے حکام کے مطابق بلوچستان کی تین جامعات بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ، سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی اورمیرین اینڈ ایگرکلچر یونیورسٹی اوتھل کے وائس چانسلرز کی مدت ملازمت پوری ہونے پرانہیں سبکدوش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان جامعامت کے نئے وائس چانسلرز کی تعیناتی کیلئے محکمہ کالجز اینڈ ہائیرایجوکیشن نے سرچ کمیٹی کی سفارش پر سمری صوبائی حکومت کو بھجوادی گئی، صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد نئے وائس چانسلرز کی تعیناتی کا نوٹی فیکشن جاری کیا جائے گا،دوسری جانب گورنر بلوچستان کی جانب سے جاری ایک نوٹی فیکشن کے مطابق وائس چانسلر جامعہ بلوچستان شفیق الرحمن کو 25فروری کو مدت ملازمت پورے ہونے پر عہدے سے سبکدوش کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں جبکہ پروفیسر ڈاکٹر زینب بی بی کو ایکٹنگ وائس چانسلر تعینات کیا گیا ہے۔