شریعت،آئین اور قانون سے متصادم فیصلے کے خلاف بروز جمعہ ہر ضلع میں احتجاج کیا جائے گا،مولاناعبدالواسع

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولاناعبدالواسع نے کہا ہے کہ شریعت،آئین اور قانون سے متصادم فیصلے کے خلاف آج بروز جمعہ ہر ضلع میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا اس فیصلے سے ملک کے تمام مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا ہے فوری طور پر فیصلہ واپس لیا جائے جس قانوں کو بنانے میں ہمارے اسلاف نے قربانیاں دی ہے اسی کے بر خلاف فیصلہ سمجھ سے بلاتر ہے، قادیانیوں کو انکے مذہب کی کھلی آزادی دینا سراسر مسلمانوں کے جذبات کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے،مذہبی آزادی کے آڑھ میں دھوکہ،کذب و دجل کو قانونِی جواز مہاء کیا جا رہا ہے اس بابت قران مجید کے غلط حوالے بدنیتی پر مبنی ہے،جو کہ ان کے شان نزول اور پس منظر سے کوئی مطابقت نہیں رکھتے،ائمہ اور خطباء بھی اس فیصلے کے خلاف آواز بلند کریں، جمعیت علماء اسلام اس فیصلے کے خلاف فریق بن کر نظرثانی کی اپیل کریگی اور ہر فورم پر اس فیصلے کے خلاف جائیگی ہم اس فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ اسلامیان وطن اس غیر اسلامی،غیر قانونی فیصلے کو کبھی قبول نہیں کریں گے،بلکہ موقع پر ایمانی غیرت سے اسکو عملا مسترد کریں گے کارکن اپنے قیادت کے ہدایات کے مطابق اپنے اپنے اضلاع میں بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے