سول عدالت نے سید صادق آغا کی رکنیت کی معطلی کا فیصلہ معطل کرکے فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سول عدالت نے تحریک انصاف کے سابق صوبائی سینئر نائب صدر سید صادق آغا کی رکنیت کی معطلی کا فیصلہ معطل کرکے فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے۔درخواست گزار سید صادق آغا نے گزشتہ دنوں پارٹی سے رکنیت کی معطلی کیخلاف جوڈیشل مجسٹریٹ فائیو‘سول جج کوئٹہ کی عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر سول جج رحمت نذیر نے معطلی کا فیصلہ معطل کر کے فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے