سلمیٰ سعید پاکستان مسلم لیگ(ق) کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب

لاہور /کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سلمیٰ سعید پاکستان مسلم لیگ(ق) کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئیں۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق پنجاب اسمبلی کی خواتین کے لئے مخصوص نشست پر سلمیٰ سعید رکن اسمبلی منتخب ہوگئی ہیں۔سلمیٰ سعید بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سینیٹر سعید احمد ہاشمی کی صاحبزادی اور سید سبطین شاہ کی اہلیہ ہیں انکا تعلق پاکستان مسلم لیگ(ق) سے ہے۔ سلمیٰ سعید نے اپنے ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین سمیت پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی قیادت کی جانب سے اعتما د کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے