190 ملین پائونڈ ریفرنس،عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈریفرنس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل دو رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے جو 26 فروری کو درخواست کی سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 190 ملین پاؤنڈ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں ، احتساب عدالت اسلام آباد نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے