ڈاکٹر کمالان گچکی کوآرڈینیٹر ای پی آئی بلوچستان تعینات
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈاکٹر کمالان گچکی کو کوآرڈینیٹر ای پی آئی بلوچستان تعینات کر دیا گیا۔ سیکر ٹری صحت بلو چستان کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر کمالان گچکی کو کوآرڈینیٹر ای پی آئی بلوچستان،ڈاکٹر امین مندوخیل کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ جبکہ بلال مسعود کو ڈائریکٹری انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کوئٹہ تعینات کر دیا گیا ہے۔