(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان بلوچستان میں ڈھائی ڈھائی سال وزارت اعلیٰ کا معاہدہ طے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کے درمیان بلوچستان میں ڈھائی ڈھائی سال وزارت اعلی کا معاہدہ ہوگیاہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کے درمیان بلوچستان میں ڈھائی ڈھائی سال وزارت اعلی کا معاہدہ ہواہے پہلے ڈھائی سال پیپلز پارٹی جبکہ دوسرے ٹرم میں مسلم لیگ (ن)کو وزارت اعلی ملے گی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) بلو چستان کی پار لیمانی پارٹی کا اجلاس مسلم لیگ (ن) کے مرکز ی رہنماء و سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہواجس میں بلوچستان میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کے درمیان حکومت سازی معاہدے بارے انکشاف ہو گیا، ذرائع کے مطابق پہلے ڈھائی سال پیپلز پارٹی کا وزیراعلی ہو گا اگلے ڈھائی سال مسلم لیگ (ن)کا وزیراعلی ہوگا بلوچستان کے ارکان اسمبلی کا معاہدہ پر شدید تحفظات کا اظہار کر تے ہوئے مرکزی قیادت سے شکوہ کہا کہ ہمیں اعتماد میں لئے بغیر فیصلہ کیوں کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے