نوجوانوں کی زندگی پر اسکاؤٹنگ کا گہرا اور مصبت امر ہے،امان اللہ کنرانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی کمشنروصوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور و پراسیکیوشن امان اللہ کنرانی نے بوائز سکاوٹس کے عالمی دن کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ میں یہ بات بتانے میں اعزاز محسوس کر رہا ہوں کہ نوجوانوں کی زندگی پر اسکاؤٹنگ کا گہرا اور مصبت امر ہے۔ جب ہم لارڈ بیڈن پاؤل کے جنم دن کا جشن مناتے ہیں، تو اسکاؤٹنگ کی نوجوانوں کی شخصیتی ترقی، ماحولیاتی حفاظت اور کمیونٹی کی شمولیت کے اثرات ہمارے علاقے میں بہت گہرائی سے محسوس ہوتے ہیں۔اسکاؤٹنگ ہمارے نوجوانوں کو خود کی تلاش، قائدیت کی ترقی اور دوسروں کی خدمت کے لیے ایک ضروری پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ یہ افراد کو خودمختار بناتی ہے، جسمانی و ذہنی نشونما و اقداری صلاحیت بڑھانے کی تربیت دیتی ہے، اور باھمی روابط و ھم آہنگی و یکجہتی کو فروغ معاشرتی ارتقاء کے ساتھ تعلقات کو استوار رکھتی ہے، جو نوجوانوں کے درمیان مثبت تبدیلی کے قیادت کرنے والے لیڈرز کو نہ جہت فراہم کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ صوبائی کمشنر ہونے کے ناطے مجھے اسکاؤٹنگ کی قوت کو دیکھ کر فخر ہوتا ہے، جو ہمارے نوجوانوں کو نسلی علاقاء و مذہبی نسبت سے بالاتر ھوکر بالا امتیاز انسانی جذبوں کی بالیدگی کیلئے رحم دلی وہمدردی کو پروان چڑھاتے ہیں اور اپنے مقاصد کو تبدیلی کار بنانے کی سرگرمی کا عزم پیدا کرتا ہے۔ اس خصوصی دن پر، ہم اسکاؤٹنگ کی اقدار کی نئی عہد کو تجدید کریں اور بلوچستان اور پاکستان کے لئے روشن، مستقبل کی تعمیر کیلئے نوجوان بالعموم طلبہ و طالبات اپنا کردار ادا کریں اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں شامل ھوکر مستقبل کی تعمیر کی سمت میں ملی جذبے سے کر کام کریں۔