میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نقل کے خلاف فی الفورکاروائی عمل میں لائیں کسی صورت بچوں کونقل کرنے نہ دیں، جمیل احمد بلوچ
بولان(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کچھی(ر) عبدالستار مینگل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ج)اسد اللہ ہزارہ نے ماڈل سکول ڈھاڈر میں جاری میٹرک کے سالانہ امتحانی سنٹرز طلباء،طالبات سیکشنز کا دورہ کیا۔اس موقع پر سپریٹنڈنٹ امتحانی سینٹر نے انہیں امتحانات کے بارے میں آگاہی فراہم کی انہوں نے امتحانی مراکز کا جائزہ لیا اور سپرنٹنڈنٹ سمیت امتحانی عملے کو سخت احکامات دیئے کہ نقل کے خلاف فی الفورکاروائی عمل میں لائیں کسی صورت بچوں کونقل کرنے نہ دیں امتحانی سینٹر کے اندرکسی بھی غیرممنوعہ شخص کو اندرآنے نہیں دیاجائے امتحانی سینٹرز میں سکیورٹی کے انتظامات کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ نقل ایک ناسور ہے جو طلباء طالبات کی صلاحیتوں کو دیمک کی طرح چاٹ لیتی ہے اس کی وجہ سے تعلیم کے معیار پر بھی منفی اثرات مرتب پڑتے ہیں ہیں اسی لئے امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں سپرنٹنڈنٹ اور اس کے دیگر عملے کو چاہیے کہ وہ نقل کی روک تھام کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں تاکہ اس ناسور کو روکا جا سکے جو ہماری نئی نسل کے مستقبل کیلئے تاریک راہ ہے ہمیں ملکر اس کے خلاف اعلان جنگ کرنا ہوگا تاکہ ہماری نوجوان نسل کا کل محفوظ ہو۔