صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت،سبی،خضداراور مکران آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں جاری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پشین، لورلائی،سبی،خضداراور مکران آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان کیسکو کے مطابق کیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے صوبہ کے مختلف پولیس اسٹیشنز میں 1888تحریری درخواستیں ارسال کی گئی بجلی چوروں کے خلاف صوبہ کے مختلف پولیس تھانوں میں اب تک 580ایف آئی آرز ہوچکے ہیں،خصوصی مہم کے دوران اب تک بجلی چوروں کو 98 لاکھ 72 ہزار بجلی یونٹس ڈیٹیکشن جرمانہ کی مد میں چارج کیئے گئے ہیں،ترجمان کے مطابق ڈیٹیکشن کی مد میں چارج شدہ بجلی یونٹس کی قیمت تقریبا 50کروڑ55لاکھ 19ہزارروپے بنتی ہے، ڈیٹیکشن وجرمانہ کی مد میں بجلی چوروں سے 46 کروڑ29 لاکھ روپے وصول کیئے جاچکے ہیں۔