امراض اطفال کے معیاری علاج معالجے کے لئے سرکاری سطح پر موثر اقدامات اٹھائے جاررہے ہیں،سیکرٹری صحت عبداللہ خان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سیکرٹری صحت عبداللہ خان اور ایم این سی ایچ پروگرام کی صوبائی کوارڈنیٹر ڈاکٹر گل سبین غوریزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بچوں کی ابتدائی نشو و نما سے متعلق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی پانچ ٹرشری کئیر اسپتالوں سمیت صوبے کے آٹھ سرکاری شفاخانوں کے بیس چائلڈ اسپیشلسٹ کی دو روزہ تربیت مکمل کر لی گئی ہے بچوں کی ابتدائی عمر میں بنیادی نشو و نما سے متعلق منعقد ہونے والی اپنی نوعیت کی یہ پہلی قومی سطح کی تربیت ہے جس کا آغاز بلوچستان سے کیا گیا ہے، ابتدائی عمر کے بچوں کو ہماری طبی توجہ کی اشد ضرورت ہے اس ضمن میں ایم این سی ایچ اور یونیسیف نے باہمی اشتراک سے ماہرین اطفال کی تربیت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے پہلے مرحلے میں تربیت مکمل کرنے والے بیس ماہر اطفال کا تعلق چلڈرن اسپتال، سول سنڈیمن پروانشنل اسپتال کوئٹہ، بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال، بینیظیر اسپتال شیخ زید اسپتال کوئٹہ جبکہ اندرون بلوچستان لورالائی نوشکی اور پشین سے ہے جنہیں بچوں کی اسپیچ تھراپی اور آٹزم کے شکار بچوں سے متعلق تربیت فراہم کی گئی اور طبی تربیت کے مختلف زاوئیوں سے آگاہ کیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نیایم این سی ایچ اور یونیسیف کے تعاون سے ماہرین اطفال کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم این سی ایچ پروگرام کی صوبائی سربراہ ڈاکٹر گل سبین غوریزئی نے بتایا کہ یونیسف کے تعاون سے دوسرے مرحلے میں پروگرام کا دائرہ کار دیگر اضلاع تک وسیع کرتے ہوئے ایم این سی ایچ کے تربیت یافتہ عملے کے ذریعے کمیونٹی مڈوائفریز اور دیگر عملے کو صحت سے متعلق ابتدائی تربیت فراہم کی جائے گی ڈاکٹر گل سبین غوریزئی نے کامیاب تربیت کے انعقاد اور تعاون پر یونیسف کا شکریہ ادا کیا، سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے ایم این سی ایچ اور یونیسیف کے باہمی اشتراک سے تربیت کے پروگرام پر مسرت اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تربیت کی افادیت کو سراہا اور بلوچستان میں اس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں عمومی صحت عامہ سمیت امراض اطفال کے معیاری علاج معالجے کے لئے سرکاری سطح پر موثر اقدامات اٹھائے جاررہے ہیں تقریب کے اختتام پر تربیت مکمل کرنے والے ماسٹر ٹریننرز میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے