الیکشن 2024 میں سر عام ووٹ چوری کر کے نوجوان نسل کو جھوٹ ،بدامنی اور لاقانونیت کا درس دیا گیا،ڈاکٹر حمیرا طارق
لاہور(ڈیلی گرین گوادر)حقیقی مسلمان وہ ہے جو اچھے برے ہر قسم کےحالات میں استقامت کے ساتھ جدوجہد جاری رکھے -جب ایمان اور یقین کو اللہ کے ساتھ وابستہ کر کے جدوجہد کی جائے تو بظاہر نظر انے والی شکست کے اندر بھی کامیابی چھپی ہوتی ہے -ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے منصورہ آڈیٹوریم میں اجتماع ارکان سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ جب فرد کے اندر تقوی موجود ہو تو منزل کے حصول کی جستجو تیز تر ہو جاتی ہے-لہذا غم اور پریشانی طاری کیے بغیر اپنی ساری توانائیاں اور صلاحیتیں اقامت دین کی جدوجہد میں صرف کر دیں-ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعیدنےکہا کہ جماعت اسلامی کی خواتین ذمہ داران اور کارکنان نے نامساعد حالات ، خون جما دینے والی سردی اور دھشت گردی کی فضا کے باوجود ان تھک محنت کی ہے – کارکنان کا جذبہ اور کاوشیں قابل تحسین ہیں -لیکن رات کے اندھیروں میں جماعت اسلامی کی جیت کو شکست میں بدلا گیا -جس ملک میں عوام کے رائے دہی کا احترام نہ کیا جائے
، وہ ملک دنیا میں تماشا بن جاتے ہیں ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے کہا کہ نوجوان قوم کی امیدوں کا مرکز ہیں – سر عام ووٹ چوری کر کے وطن عزیز کے نوجوانوں کو جھوٹ ، بد امنی ، چھینا جھپٹی ، لاقانونیت کا درس دیا گیا- جس سے نوجوان نسل شدید مایوسی کا شکار ہوئ -صدر وسطی نجاب ربعیہ طارق نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کا چرایا جانا قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن گیا ہے- اب وقت آگیا ہے کہ غیرجانبدارانہ انتخابات کے لیے قومی متفقہ لائحہ عمل بنایا جائے، انتخابات میں مداخلت اور سیاسی جماعتوں کے آلہ کاروں کی دھاندلی کو روکنا پوری قوم کا فرض بن گیا ہے۔ -صدر لاہور عظمی عمران نے کہا کہ جماعتِ اسلامی آئین کے تحفظ، عوام کے انتخابی حق اور ملک میں اسلامی فلاحی نظام کے قیام اور قرآن و سنت کی بالادستی کی جدوجہد جاری رکھے گی-