ہزار گی زبان کے تحفظ کے لئے پارٹی ہر سطح پر اپنی کوششوں کا سلسلہ جا ری رکھے گا، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں عالمی یوم مادری زبان کے موقع پر خطے کے تمام اقوام کو انکے مادری زبانوں کی مبارک باددیتے ہوئے کہا کہ دنیاء بھر میں سات ہزار سے زائد بانیں بو لی جا تی ہیں جن میں سے کئی زبانیں معدوم ہونے کے قریب ہے جنہیں حاکمانہ طرز عمل رکھنے والی اقوام دباؤ میں رکھ کر اسے ختم ر کے میں لگے ہوئے ہیں زبانیں چاہے بڑی اقوام کی ہو یا چھو ٹی اقوام ی یہ عالم نسانیت کا ایک میراث ہے جس کی حفاظت اقوام عالم کی ذمہ داری بنتی ہے۔ بیان میں کہا کہ دنیاء کی دیگر زبانوں کی طرح ہزارگی بھی ایک الگ اور جدا زبان ہے جسے خطے اور دنیاء میں آباد 10ملین سے زائد ہزار قوم کے افراد بو لتے ہیں ہزارگی زبا ن کوبھی ان چھوٹی زبانوں کی طرح کئی قسم کے خطرات لاحق ہے جس پربڑی زبانیں اثر انداز ہو رہی ہے ایک طرف خطے کی جغرافیا ئی اثرات دوسری طرف نسلی حاکمیت اور تیسری طرف اس زبان کو فارسی زبان قرار دینے کی کوششوں نے بے انتہاء نقصانات سے دوچار کر کے دکھ دیا ہے۔ بیان میں دنیا کے تمام اقوام کو یوم مادری زبان پر مبارک باد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ہزار گی زبان کے تحفظ کے لئے پارٹی ہر سطح پر اپنی کوششوں کا سلسلہ جا ری رکھے گا۔