پاکستان کی ترقی کے لئے بلوچستان کی ترقی کو اولین تقاضا سمجھتے ہیں، میاں محمد شہباز شریف

لاہور/کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی صدر اور نامزد وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو انتشار نہیں استحکام کی ضرورت ہے، پاکستان کی ترقی کے لئے بلوچستان کی ترقی کو اولین تقاضا سمجھتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے منگل کو بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب آزاد ارکان سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 41 اور 51 سے آزاد حیثیت سے انتخاب جیتنے والے ولی محمد اور عبدالخالق خان نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر نے کا اعلان کر دیا۔ نامزد وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ولی محمد اور عبد الخالق خان کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر نے پر مبارک اور خیر مقدم کر تے ہوئے کہا کہ آپ نے پاکستان کے استحکام کے لئے کردار ادا کیا جو لائق تحسین ہے پاکستان کو انتشار نہیں استحکام کی ضرورت ہے مسائل لڑائی سے نہیں بات چیت اور مل کر چلنے سے ہی حل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی کے لئے بلوچستان کی ترقی کو اولین تقاضا سمجھتے ہیں،اس موقع پر نومنتخب ارکان بلو چستان اسمبلی ولی محمد اور عبد الخالق خان نے وزیراعظم نامزد ہونے پر شہباز شریف کو مبارک دی، ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر جعفر خان مندوخیل اور صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے