پاکستان مسلم لیگ (ن) صوبے کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے، زرک خان مندوخیل
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن)بلو چستان کے رہنماء نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کو جو مینڈیٹ دیا ہے کہ عوام کی تواقعات پر پورا اتر نے کی بھر پور کوشش کریں گے،بلو چستان اسمبلی کے نو منتخب آزاد اراکین ولی محمد اور عبدالخالق خان کی پارٹی میں شمولیت کاخیر مقدم کر تے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جس طرح ماضی میں اپنے دور حکومت میں بلو چستان کے عوام کی خدمت کی اسی طرح اب بھی عوام کی خدمت کو یقینی بنائیں گے اب وقت آگیا ہے کہ سیاسی جماعتیں حالات کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے بلوچستان کے نظام کو بحال کر نے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔انہوں نے کہاکہ بلو چستان اسمبلی کے نو منتخب آزاد اراکین ولی محمد اور عبدالخالق خان نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی ہے جس پر انہیں خوش آمدید کہتا ہوں، مسلم لیگ (ن) میں آزاد اراکین صوبائی اسمبلی کی شمولیت اس بات کو ظاہر کر تی ہے کہ مسلم لیگ (ن) بلو چستان کے عوام کی امنگ بن کر ابھری ہے پاکستان کی ترقی کے لئے بلوچستان کی ترقی کو اولین تقاضا سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے انتخابات میں بھا ری اکثیریت سے کامیابی حاصل کر کے ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) صوبے کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے۔