نوکنڈی، چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ،شہریوں کی جان ومال غیر محفوظ

نوکنڈی (ڈیلی گرین گوادر)نوکنڈی میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ،شہریوں کی جان ومال غیر محفوظ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات چوروں نے مین بازار میں واقع تاجر باز محمد کی دکان کی چھت کو سوراخ کرکے قیمتی سامان و گھڑیاں چوری کردئیے اور ساتھ ہی کھاتہ داروں کی کاپی بھی پھاڑ دی اس کے علاؤہ مبارک ہوٹل کے قریب بلاک فیکٹری میں گزشتہ رات مسلح چار افراد نے گھس کر مزدوروں سے نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے علاؤہ ازین منگل کے صبح بائی پاس کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے بندوق کی زور پر سندھ کے دو مزدوروں سے دو موبائل فونز اور تیس ہزار روپے چھین کر بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے