ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی حالیہ الیکشن کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان بار کونسل نے اپنے جاری ایک بیان میں بلوچستان میں حالیہ انتخابات میں وسیع پیمانے پر دھاندلیوں اور جیتے ہوئے امیدواروں کے رزلٹ کو تبدیل کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی حالیہ الیکشن کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں گزشتہ دنوں چار جماعتی اتحاد کے جلسے میں رزلٹ کے تبدیلی اور بلوچستان کے قومی قیادت کو پارلیمنٹ سے آؤٹ کرنے اور من پسند افراد کو جیتوانے اور الیکشن میں نتائج کی تبدیلی میں اربوں روپے کے کرپشن کے الزام باعث تشویش ہے بلوچستان بار کونسل ملک کے اندر آئین اور قانون کی بالا دستی ملک کے اندر صاف اور شفاف الیکشن کے حامی تھے بد قسمتی سے الیکشن کمیشن آف پاکستان ملک میں صاف و شفاف الیکشن کے انعقاد کرنے میں ناکام رہی۔بلوچستان بار کونسل مطالبہ کرتی ہے کہ چار جماعتی اتحاد کے حالیہ الزامات کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے اور ملوث اہلکار، خفیہ اداروں، آراوز اور ڈی آر اوز کے خلاف ضروری تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے