الیکشن کمیشن نے نواز شریف کو طلب کرلیا

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)الیکشن کمیشن نے یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کے دوران ن لیگ کے قا ئد میاں نواز شریف کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔

دوران سماعت لاہور کے حلقہ این اے 130 سے شکست کھانے والی امیدوار یاسمین راشدکے وکیل کا کہنا تھا کہ رات ساڑھے دس بجے پولیس افسر آراو کے دفترمیں داخل ہوئے، اس وقت فارم 47 مرتب کیا جا رہا تھا۔

وکیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمارے پولنگ ایجنٹ کو باہر نکال دیا اور ریٹرننگ افسر کو رات کے وقت تبدیل کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن میں وکیل کا کہنا تھا کہ رزلٹ نئے آر او سے تیار کروایا گیا، فارم 45 کے مطابق یاسمین راشد 20 ہزار ووٹوں سے جیت رہی تھیں۔

وکیل نے مزید کہا کہ یہ اعلان تمام ٹی وی چینلز پر چل رہا تھا،33 پولنگ اسٹیشنز سے نوازشریف کو ایک لاکھ 1 ہزار ووٹ دلوائے گئے، یہ بہت بڑی دھاندلی کا کیس ہے۔اس موقع پر الیکشن کمیشن نے نواز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر سے رپورٹ طلب کرلی۔کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے