12دن سے ڈی آر او اور آر او اپنے دفاتر سے غائب ہیں،ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ دھاندلی زدہ انتخابات اور نتائج میں ردوبدل کر کے پیراشوٹرز کو کامیاب قرار دینے کی ہر کوشش کی عوامی قوت کے ساتھ مزاحمت کی جائیگی کوئٹہ اور عوام کو کسی صورت مافیا اور مسلط افراد کے حوالے نہیں کر نے دیں گے، صوبے کے عوام اور کوئٹہ کے شہری مطمئن رہیں انکی نمائندگی کر نے والی سیا سی جماعتیں انکی تقدیر سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ پارٹی کارکن سخت سردی اور بارش کے باوجود دھر نے میں موجود ہیں انکے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں پی بی 40اور پی بی 42کے ووٹرز اور امیدوار دن رات آر اواور ڈی آر او کے دفتر کے باہر اپنے بنیا دی شہری حقوق کے حصول کی خاطر احتجاجی کیمپ میں بیٹھے ہوئے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ 12دن سے ڈی آر او اور آر او اپنے دفاتر سے غائب ہیں جبکہ انہوں نے جو نتائج فارم 47میں مر تب کر کے الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروائے ہیں وہ بھی نامعلوم مقام سے غیر قانونی طریقے سے ملے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ جب تک ہمیں فارم 45کے مطابق نتائج نہیں دیئے جا تے ہمارا حتجاج جا ری رہے گا ہمارے کارکن آر او او ڈی آر دفاتر کے باہر احتجاج پر بیٹھے رہیں گے۔