نوکنڈی، قوامی شاہراہ پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم 3افراد جھلس کر جاں بحق ایک شدید زخمی

نوکنڈی(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ تفتان بین الاقوامی شاہراہ تراسی لانڈی کے قریب دو گاڑیوں کے درمیان تصادم تین افراد جھلس کر جاں بحق ایک شدید زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح تراسی لانڈی کے قریب نوکنڈی سے دالبندین جاتے ہوئے اورمخالف سمت سے آنے والے دو زامباد گاڑیوں کے آپس میں ٹکر سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے دونوں گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئے گاڑیوں میں سوار تین افراد حمل سکنہ چاغی،جاوید سکنہ گردی جنگل،فضل اللہ سکنہ افغانستان جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ حکمت اللہ سکنہ چاغی شدید زخمی ہوگئے،رسالدار لیویز جاوید عیسی زئی نے جائے وقوعہ جاکر میتوں اور زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کیا جہاں زخمی کو طبی امداد دینے کے بعد مذید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ابتدائی کاروائی کے بعد لیویز نے جاں بحق افراد کی میتیں ورثا کے حوالے کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے