میاں محمد نوازشریف نے بلوچستان کے تعمیر و ترقی میں تاریخی کردار ادا کیا تھا،میر شعیب جان نوشیروانی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) عوام نے بھاری مینڈیٹ کی صورت میں جس اعزاز سے نوازا ہے انشاءاللہ انتھک خدمت کے زریعے ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ان خیالات کا اظہار نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی میر شعیب جان نوشیروانی نے کوئٹہ نوشیروانی ہاؤس میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما حاجی نثارآحمد بلوچ و دیگر موجود تھے۔
نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی میر شعیب جان نوشیروانی کا مذید کہنا تھا کہ خاران کے دیرینہ مسائل سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے راہ پر گامزن کرنا میری اولین ترجیح ہے گزشتہ پانچ سال کے دوران ضلع خاران میں بیڈ گورنس اور کرپشن کی وجہ سے تمام سرکاری محکموں کی کارکردگی کو بری طرح متاثر کیا گیا تھا جن سے عام عوام کے بجائے ایک مخصوص گروہ کو فائدہ پہنچایا گیا خاران کے نام پر اربوں روپے کے فنڈز حاصل کرنے کے باوجود زمین پر ترقی کا نام و نشان نہیں ہے اور شہر کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے جس کے نتیجے میں ایک عام شہری مایوسی کا شکار ہوچکا ہے ان کی مایوسیوں کو امید اور اعتماد سے بدلنے کے لیے انقلابی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
خاران کے حقوق کو ہڑپ کرنے والے ہر کردار کو بے نقاب کریں گے بدقسمتی سے خاران کے عوام کی خدمت کے بجائے اپنے جیبوں کو بھر دیا گیا تھا اہلیان خاران نے ایک امید اور روشن مستقبل کے لیے مجھ پر اعتماد کرکے مجھے منتخب کرچکے ہیں انہیں مایوسیوں سے نکال کر ان کے اعتماد پر پورا اترنا اب میرا فرض بن چکا ہے جس کے لئے کسی مصلحت میں نہیں آئیں گے اور عوام کے اجتماعی مفادات پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا ایم پی اے سیٹ جیتنے کے بعد بحیثیت منتخب عوامی نمائندہ اب میرے لیے سب برابر ہیں میرے دروازے حلقے کے عوام کے لئے بلا امتیاز کھلے رہیں گے خاران کے عام غریب اور لاچار شخص کی دادرسی اور اسے اس کا حقوق دلوانا میری زمہ داری بن چکی ہے لوگوں کے جائز انفرادی مفادات کی تکمیل کے ساتھ انکے اجتماعی ترقی کے منصوبے پر کام کریں گے اور خاران سٹی کو ماسڑ پلان کے تحت ایک مثالی سٹی بنائیں گے اور ہماری کوشش ہوگی خاران میں بے روزگاری کے خاتمے اور بنیادی ضروریات کی تمام مسائل انکے دہلیز پر فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ۔
حلقے کی عوام مایوس نہ ہو مسلم لیگ ن بلوچستان کی عوام کو کبھی تنہا چھوڑیں گے جس طرح سابق وزیراعظم قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف نے بلوچستان کے تعمیر و ترقی میں تاریخی کردار ادا کیا تھا انشاءاللہ اب دوبارہ مسلم لیگ ن کی حکومت صوبے میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع کرے گا اور مسلم لیگ ن بلوچستان صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل کی قیادت میں حکومت سازی کے عمل پر گہری نظر اور پارٹی پالیسی کے دائرے میں ایک مفیدلائحہ عمل پر کام کررہے ہیں جس کے حوصلہ افزا نتائج جلد سامنے آئیں گے.اور بلوچستان میں مسلم لیگ ن کا وزیراعلی آئے گا۔