مغربی سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل صوبائی دارالحکومت سمیت مختلف اضلاع میں بارش سے موسم سرد ہوگیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بارش برسانے والا مغربی سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہوگیا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں بارش سے موسم سرد ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بارش برسانے والا مغربی سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہوگیا جس کے بعد چمن، قلعہ عبداللہ، مسلم باغ، توبہ کاکڑی، توبہ اچکزئی اور شیلا باغ سمیت پاک افغان سرحدی علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ژوب شہر اور گردنواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،اسی طرح شہر اور گردنواح میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، بارش سے زمینداروں اور مالداروں میں خوشی کی لہر ڈوڑ گی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ، خوشاب ٹاپ، شیلا باغ، سوئی کاریز، ٹوبہ اچکزئی سمیت کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی، اس دوران کئی علاقوں میں برفباری بھی ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے