حلقہ پی بی 09 کوہلو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار میر نصیب اللہ مری کو واضح برتری حاصل تھا، پیپلزپارٹی
کوہلو(ڈیلی گرین گوادر)انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کوہلو کے رہنماؤں ایڈوکیٹ میر جلیل مری، میر پرویز مری و دیگر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کوہلو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی بی 09 کوہلو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار میر نصیب اللہ مری کو واضح برتری حاصل تھا اور ہماری اس کامیابی کو رات کے اندھیرے میں شکست میں تبدیل کردیا گیا ہے، عوام نے ہمیں جو مینڈیٹ دیا ہے اسے طاقتور حلقوں نے مسترد کردیا ہے، عوام نے 8 فروری اور پھر 7 پولنگ اسٹیشنز کے لوگوں نے 16 فروری کو پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ دیا ہے، 4 ہزار پانچ سو سے زائد ووٹوں سے شکست حاصل کرنے والے امیدوار کو کامیاب کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر عوامی ووٹوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے تو انتخابات کیوں منعقد کروائے گئے، ڈی آر او کوہلو سے درخواست ہے کہ وہ حتمی نتیجہ روک کر عوامی مینڈیٹ کو تحفظ دیں۔ اگر ہمارے مینڈیٹ ہمیں نہیں ملا تو احتجاجی مظاہرے اور شاہراہیں بلاک کریں۔