جنوبی وزیرستان،انگور اڈا کے نزدیک بم دھماکا، ایک شخص جاں بحق

پشاور(ڈیلی گرین گوادر)پیر کی شام جنوبی وزیرستان کے علاقے میں افغان بارڈر کے نزدیک دھماکا ہوا۔یہ دھماکا انگور اڈا بارڈر کے نزدیک افغانستان سائیڈ پر ہوا۔ ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ اس دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بم سڑک کے کنارے نصب تھا۔اس بم دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔تمام زخمیوں کا تعلق شہباراز گنگی خیل وزیر کے گھرانے سے بتایا جاتا ہے۔زخمیوں کو بروقت طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے