جمشید دستی نے سنی اتحاد کونسل میں باقاعدہ شمولیت اختیارکرلی

مظفرگڑھ (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار جمشید دستی نے سنی اتحاد کونسل میں باقاعدہ شمولیت اختیارکرلی۔

پی ٹی آئی کے نومنتخب امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل میں اپنے بیان حلفی جمع کروانا شروع کر دیے ہیں۔ قومی اسمبلی کی نشست این اے 175 مظفرگڑھ سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ نومنتخب ایم این اےجمشیددستی نےاپنابیان حلفی جمع کروا دیا ہے۔

خیال رہے کہ جمشید دستی این اے175سےممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے 1 لاکھ تیرہ ہزار 256 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے مہر ارشاد احمد خان 71 ہزار 997 ووٹ لے دوسرے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے حماد نواز خان 47 ہزار 350 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے