جج بشیر کی چھٹیاں، سیشن جج ناصر جاوید احتساب عدالت اسلام آباد کے جج تعینات

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)سیشن جج ناصرجاوید رانا کو احتساب عدالت اسلام آباد کا جج تعینات کردیا گیا۔وزارت قانون نے احتساب عدالت کے نئے جج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جج ناصرجاوید رانا کو احتساب عدالت نمبر ایک میں تعینات کیا گیا ہے۔جج ناصرجاوید رانا کو 23 جنوری2027 تک احتساب عدالت کا جج تعینات کیا گیا ہے۔

جج محمد بشیرکی چھٹیوں کے باعث ناصرجاوید رانا کواحتساب عدالت کا جج تعینات کیا گیا۔جج محمد بشیرمارچ میں اپنی ریٹائرمنٹ تک چھٹیوں پر جاچکے ہیں۔ جج ناصرجاوید رانا نے حال ہی میں سارہ انعام قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے