بلو چستان، عام انتخابات کے نتائج میں مبینہ دھاندلی کے خلاف چار جماعتی اتحادکا احتجاج گیارویں روز بھی جا ری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں عام انتخابات کے نتائج میں مبینہ دھاندلی کے خلاف چار جماعتی اتحادکا احتجاج گیارویں روز بھی جا ری رہا، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ کے باہراورصوبے کے مختلف مقامات پر سیا سی جماعتوں کی جانب سے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 8فروری کو ہو نے والے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی،بلوچستان نیشنل پارٹی، پشتونخواء ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی کا احتجاجی دھرنا کوئٹہ کے علاقے انسکمب روڈ پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر آفس کے دفاتر کے باہر گیارویں روز بھی جاری رہا۔ دوسری جانب سے صوبے کے مختلف مقامات پر بھی سیا سی جماعتوں اور امیدواروں کی جانب سے عام انتخابات کے نتائج کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا اور انتخابی نتائج میں تبدیلی کے خلاف شدید نعرے بھی بازی کی گئی،سیا سی جماعتوں کے احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی معطل رہی اور سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں جسکی وجہ سے مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے