الیکشن کو کاروبار کا ذریعہ بناکر رات کی تاریکی میں نتائج تبدیل کئے،زاہدا ختر بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان زاہدا ختر بلوچ نے کہاکہ الیکشن کو متنازعہ بنانے والوں نے الیکشن کو کاروبار کا ذریعہ بناکر رات کی تاریکی میں نتائج تبدیل کیے،جمہوریت،انتخابات،سیاست اورسیاسی پارٹیوں کو بدنام کرکے کے حربے استعمال ہورہے ہیں مقتدر قوتوں نے ہر طرف مایوسی پھیلادی ہیں جماعت اسلامی کے نومنتخب ممبران صوبائی اسمبلی بلوچستان کے سلگتے اجتماعی مسائل کو اجاگر اور حل کیلئے اسمبلی کے پلیٹ فارم سے بھر پور جدوجہد کریگی۔الیکشن میں جماعت اسلامی نہیں عوام ناکام ہوئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ صوبائی دفتر میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ سیاست میں مداخلت کرنے والوں نے الیکشن کومتنازعہ،دھاندلی زدہ بناکر سیاست جمہوریت،پارلیمنٹ کو بدنام کرنے کی سازش کی۔ الیکشن کو متنازعہ بنانے میں نامعلوم قوتوں کا سب کو معلوم ہے۔نئی حکومت اے پی ڈی ایم کی ناکام نااہل پارٹیوں کی دوسری قسط ہوگی اس حکومت میں بھی وہی نااہل ناکام افراد ملکر پاکستان کو بھاری سودی قرضوں میں مزید جھکڑنے، غربت ومہنگائی میں بدترین اضافہ کرکے قوم کومسائل کے دلدل میں مزید پھنسائیں گے۔عوام الناس کے مینڈیٹ کو چوری کرکے ان نااہلوں کو دوبارہ قوم پر سازش کے تحت مسلط کیا گیا جماعت اسلامی ان ناہلوں کے خلاف ہر فورم آوازبلند کریگی۔ اے پی ڈی ایم کی دوسری قسط کے خلاف عوام کو منظم کریں گے۔پیپلزپارٹی مسلم لیگ اور اے پی ڈی ایم جماعتیں ڈیڑھ ماہ الیکشن تیاریوں کیلئے الگ الگ ہوکر عوام کو بے وقوف بنا رہے تھے یہی لوگ عوام کو لوٹنے،تباہ کرنے مہنگائی بدعنوانی بدامنی میں اضافے کیلئے ایک بارپھر قوم پرناجائز طریقے سے مسلط ہورہے ہیں اے پی ڈی ایم نے ڈیڑھ سال میں تاریخی بھاری سودی قرضے لیکر ملک میں بدعنوانی مہنگائی اوربے روزگاری میں بدترین اضافہ کیا الیکشن مہم کمپیئن میں اے پی ڈی ایم پارٹیوں نے عوام کو بے وقوف بناکردوبارہ دھوکہ دینے اورووٹ کے حصول ڈرامہ رچایا اب وہی پارٹیاں وہی پارٹی سربراہان پھر ایک دوسرے سے ملکر حکومت بناکر مہنگائی وسودی قرضوں کے حصول کانیا ریکارڈبنائیں گے۔ڈیڑھ سالہ حکومت میں اے پی ڈی ایم قوم کیلئے ناسور ثابت ہوا اب اس سے بڑھ کر تباہی وبربادی لے آئیگا۔دھاندلی کیخلاف جماعت اسلامی ملک بھر میں احتجاج کر رہی ہے۔نگران وزراء زمینی حقائق کے برخلاف بیانات دیکر عوام کے زخموں پر نمک پاشی کر رہے ہیں۔بدقسمتی سے نگران حکومت نے نہ صحیح حکمرانی کی نہ صحیح الیکشن کروایا سابقہ وزراء وحکومتوں کی طرح بس صرف خالی خولی بیانات،بے عمل دعوے کیے جارہے ہیں۔دھاندلی زدہ الیکشن کی وجہ سے قوم کا وقت سرمایہ ضائع اورتباہی وبربادی کی راہ ہموار کی۔مہنگائی، غربت،بھاری سودی قرضے،لاپتہ افرادکی عدم بازیابی،لاقانونیت،ناانصافی سمیت دیگر تمام مسائل میں روزبروزاضافہ ہورہا ہے مگر مقتدر قوتیں،حکومتیں وادارے خاموش تماشائی کامنفی کردار اداکر رہے ہیں جماعت اسلامی ہر ظلم وجبرکے خلاف میدان عمل میں ہے عوام نے بلوچستان کے گوادر وجعفرآباد میں جماعت اسلامی پر اعتماد کیا انشاء اللہ مولاناہدایت الرحمان بلوچ اور عبدالمجید بادینی مثالی دیانت داری کیساتھ تاریخی خدمات سرانجام دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے