گیس کے چھوٹے سائز بل کی خوردبین میں نظر نہ آنے والی لکھائی ظالمانہ اور ناروا چارجز چھپانے کی کوشش ہے، جمعیت کوئٹہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے پریس ریلیز میں گیس کمپنی کی جانب سے ہوش اڑادئیے جانے والے بلز کے اجراء پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گیس کے چھوٹے سائز بل کی خوردبین میں نظر نہ آنے والی لکھائی ظالمانہ اور ناروا چارجز چھپانے کی کوشش ہے۔ دو کمروں پر محیط غریب گھرانوں پر لاکھوں تک بل جاری کردیا گیا اور اکثر غریبوں کی گھروں سے میٹرز تک اتار دیا جارہا ہے۔ مگر اشرافیہ اور بیوروکریسی سمیت انصاف کی مسندوں پر فائز شخصیات کو احساس تک نہیں ہے کہ اس شہر نا پرساں میں غریبوں کا کیا حال ہے۔ انہوں نے کہا گیس کمپنی کے چھوٹے سائز کاغذ پر جاری ہونے والے بلز کی لکھائی اتنی چھوٹی ہے کہ خوردبین میں بھی نظر آتی یہ دراصل عوام کو لاعلم رکھنے کا قبیح عمل ہے کہ ان کویہ بھی علم نہ ہو کہ ظالمانہ چارجز کس مد میں ہیں۔ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ اکثر علاقوں میں رات اور دن کو گیس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اکثر علاقوں میں گیس پریشر نام کی کوئی چیز نہیں جبکہ دوسری جانب بھاری بھرکم بلوں کی ادائیگی سے عوام عاجز آکر گیس کی سہولت سے محروم کر دیئے جاتے ہیں یا تو ان کو گیس چوری پر مجبور کیا جاتا۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خدارا غریب عوام پر ظلم بند کرنے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے