کسی بھی قسم کے تحفظات کے ازالے کے لئے ملکی قوانین کے مطابق راستہ اختیار کیا جانا چاہئے، میر علی مردان خان ڈومکی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے اتوار کے روز کوئٹہ شہر کا اچانک دورہ کیا اور مختلف شاہراہوں سمیت اہم کاروباری مراکز میں معمولات زندگی کا جائزہ لیا نگراں وزیر اعلٰی زرغون روڑ، حالی روڑ، شاہراہ گلستان، مشن روڑ، میزان چوک، لیاقت بازار، پرنس روڑ، جناح روڑ، منان چوک سے گزرے جہاں کاروبار زندگی رواں دواں اور بازاریں کھلی تھیں جس پر نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور تاجر کسی خلاف قانون عمل کا حصہ نہیں بنے جو خوش آئند بات ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کے تحفظات کے ازالے کے لیے ملکی قوانین کے مطابق راستہ اختیار کیا جانا چاہئے قانون اور امن کا راستہ ہی تمام مسائل کا حل ہے نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ کوئی بھی ایسا عمل جس میں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے درست نہیں یہ بات واضح ہے کہ عوام اور تاجر پیشہ افراد کسی بھی انفرادی مفادات کے لئے استعمال نہیں ہوں گے تاجر طبقے اور عوام کو امن دینا ہماری آئینی ذمہ داری ہے جس سے نبرد آزما ہونے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جاررہے ہیں، نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کے اس دورے میں نگراں وزیر داخلہ میر زبیر خان جمالی، کمشنر کوئٹہ ڈویڑن حمزہ شفقات، ایڈیشنل آئی جی پولیس بلوچستان جواد ڈوگر بھی ہمراہ تھے قبل ازیں نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کو نگراں وزیر داخلہ، کمشنر کوئٹہ اور ایڈیشنل آئی جی پولیس بلوچستان نے امن و امان کی مجموعی صورتحال اور بحالی امن سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی جس پر نگراں وزیراعلٰی نے اطمینان کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے