پیپلز پارٹی نےسرفراز بگٹی کو وزیراعلیٰ بلوچستان بنانے کا فیصلہ کرلیا

کراچی (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی نے میر سرفراز بگٹی کو وزیر اعلیٰ بلوچستان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔پیپلز پارٹی کو حکومت سازی کے لیے حق دو تحریک کے ہدایت اللہ اور جماعت اسلامی کے مجید بادینی نے حمایت کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

خیال رہے کہ سرفراز بگٹی سابق وفاقی وزیر داخلہ بھی رہ چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق بلوچستان سے تین آزاد امیدوار جلد پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیں گے، مسلم لیگ ن بھی صوبائی حکومت میں شامل ہوگی۔بلوچستان میں قائد ایوان کا اعلان آصف علی زرداری اگلے دو دنوں میں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے