پشاور،جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

پشاور (ڈیلی گرین گوادر)پشاور کے علاقے تھانہ داودزئی کی حدود وزیر قلعہ میں جائیداد کے تنازع پر 2 فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ڈان نیوز کے مطابق ابتدائی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ جائیداد کے تنازع کی وجہ سے فریق اول حیدر حاجی اور فریق دوم جمیل نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور تفتیشی افسران نے فوری موقع پر پہنچ کر میتوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کا سلسلہ بھی آغاز کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے