پیپلزپارٹی نے وزیراعلی بلوچستان کی نامزدگی کے حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا،سردار سربلند خان جوگیزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعلی بلوچستان کی نامزدگی کے حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا،وزیر اعلی بلوچستان کے لئے پارٹی امیدوار کی نامزدگی کا فیصلہ پارٹی کی مرکزی قیادت اگلے کچھ دنوں میں کریں گے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ چند نیوز چینلز پر وزیراعلی کے امیدوار کی نامزدگی کے حوالے سے غلط خبریں چل رہی ہیں سرفراز بگٹی پارٹی کا حصہ ہے اوررکن صوبائی اسمبلی ہے مگر اب تک ان سمیت کسی بھی فرد کا نام فائنل نہیں ہواوزیر اعلی بلوچستان جیالہ ہی ہوگا جس کا پارٹی قیادت کی جانب سے اگلے چند دنوں میں اعلان کردیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے