لسبیلہ، 2 مسافر بسوں میں تصادم،5 افراد جاں بحق،12 زخمی

لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں کوسٹل ہائے کنڈے واری کے مقام پر 2 مسافر بسوں میں تصادم ہوا ہے، افسوسناک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے ہیں۔

ایدھی ذراٸع کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال بیلہ منتقل کیا گیا ہے جہاں سے شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کیا جاٸے گا۔پولیس کے مطابق مسافر کوچ جاوید جو کہ کراچی سے گوادر جارہی تھی اور الممتاز کوچ گوادر سے کراچی آرہی تھی کہ تصادم ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے