انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف چار جماعتی اتحاد کی کال پر پاک ایران شاہراہ ٹریفک کیلئے بند

دالبندین (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف چار جماعتی اتحاد کی کال پر نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے کارکنوں نے مشرقی بائی پاس دالبندین میں ٹائر جلا کر پاک ایران شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا، بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع چاغی کے جنرل سیکرٹری وقار ریکی، نیشنل پارٹی کے تحصیل دالبندین کے جنرل سیکرٹری غلام اللّٰہ بلوچ، کیپٹن محمد ہاشم لجہی، میر محمد ابرہیم مینگل، محمد بخش بلوچ، ظفر بلوچ، معاویہ بلوچ، عبدالحمید، حسین احمد بلوچ, عبدالغیاث اور دیگر کارکنوں نے دالبندین مشرقی بائی پاس پاک ایران شاہراہ کو مکمل طور پر بند کردیا کوئیٹہ ٹو تفتان ٹریفک معطل رہے جس میں مال بردار گاڑیاں،کوچز، چھوٹے بڑے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں بی این پی۔ نیشنل پارٹی، بی ایس او پجار کے کارکنوں نے الصبح سویرے پاک ایران شاہراہ کو مکمل طور پر بند کردیا گیا جس کے وجہ سے ٹریفک مکمل طور پر بند رہے اور سیکڑوں گاڑیوں کی دالبندین مشرقی بائی پاس میں قطاریں لگی ہوئی تھی اور بڑی تعداد میں پاک ایران شاہراہ پر آنے جانے والے بڑی تعداد میں لوگ گاڑیوں کے ذریعے پھس گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے