انتخابات میں جمہوریت کا جنازہ نکل گیا عوام اس دردناک صورت حال میں سخت اذیت کا شکار ہیں، ملک سکندر
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی کے سابق اسپیکر ملک سکند ر خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انتخابات میں اتنی ڈھٹائی سے دھاندلی ہوئی کہ اسلام اور اخلاق کی پزیرائی تو دور کی بات ہے انسانیت کی جگہ صفاکی سیاست اور سیاسی عمل کا مکمل خاتمہ ہوا الیکشن ہوا لیکن کسی بھی موقع پر سچ اور حق کی آواز نہیں اٹھائی گئی ایسے حالات میں یہ سمجھنا ہوگا کہ جمہوری عمل کوانتخابات کے ذریعے مضبوطی کی طرف جایا جاسکتا ہے خام خیالی اور خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے جمہوریت تو اس مک میں پہلے سے نہیں تھی مقتدر قوتوں کا راج تھا حالیہ انتخابات میں تو جمہوریت کا جنازہ نکل گیا عوام اس دردناک صورت حال میں سخت اذیت کا شکار ہیں 22کروڑ عوام نے انتخابات کے مختلف مراحل میں محنت کی لیکن اب اس نتیجے پر پہنچ ہیں کہ انتخابات کے ذریعے صرف مجوزہ لوگوں کو مختلف حلقوں پر مشتہر کرکے ان کا نوٹیفیکیشن جاری کئے جاتے ہیں تو ساری دنیا میں اس سے زیادہ کیا بدنامی ہوسکتی ہے۔