ہر مرحلے پر ایڈوکیٹ اقبال جاموٹ کیساتھ کھڑے رہیں گے پولیس لوگوں کو ہراساں کر رہی ہے،سردار محمد صالح بھوتانی
حب(ڈیلی گرین گوادر)سابق سینئر صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی، سابق ایم این اے محمد اسلم بھوتانی اور سردارزادہ شہزاد صالح بھوتانی نے حب کے سینئر وکیل اقبال جاموٹ کے گھر پر پولیس اے ٹی ایف کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس لوگوں کو ہراساں کر رہی ہے۔واضح رہے کہ اقبال جاموٹ اہم کیس کی پیروی کر رہے ہیں عدالت میں ا س لئے انہیں انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،بھوتانی برادران کا کہنا ہے کہ ہم اس حرکت کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور ہر مرحلے پر ایڈوکیٹ اقبال جاموٹ کیساتھ کھڑے رہیں گے۔