چمن پرلت میں 3 ماہ سے پھنسے ہزاروں ٹرکوں کو انسانی ہمدردی کے بنیاد پر چھوڑ دیئے

چمن(ڈیلی گرین گوادر)چمن پرلت میں 3 ماہ سے پھنسے ہزاروں ٹرکوں کو انسانی ہمدردی کے بنیاد پر چھوڑ دیئے گئے بلوچستان کے ٹرانسپورٹ یونین سیاسی سماجی تبظیموں علما اکرام تاجر لغڑی اتحاد و دیگر اقوام کے رہنماوں نے متفقہ فیصلہ کر لیا پرلت ترجمان صادق اچکزئی لغری اتحاد کے رہنماوں غوث اللہ اور سیکرٹری امیر محمد نے کہا کہ پرلت میں پھنسے 3 ماہ سے ہزاروں ٹرک صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر چھوڑے گئے گاڑیوں کو چھوڑنے کیلئے بلوچستان ٹرانسپورٹ یونین سیاسی و سماجی تنبیموں علما اکرام سمیت تاجر لغڑی اتحاد کا متفقہ فیصلہ ہے جبکہ بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں مطالبات کی منظوری تک بدستور معطل رہیگی اور پرلت جاری رہیگا واضح رہے یہ ٹرک اففان مہاجرین کو افغانستان لے گئے تھے اور واپسی پر پرلت میں پھنسے تھے ڈرائیوروں کو سخت سردی میں مشکلات درپیش تھے خرچے بھی ختم ہوئے تھے جس کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر چھوڑ دیئے اعلان سے ڈرائیوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور اپنے منزل مقصود پر روانہ ہوگئے۔ پاک اففان سرحد پر پاسپورٹ رجیم کے خلاف آل پارٹیز تاجر لغڑی اتحاد کا دھرنا 4 ماہ سے جاری ہے اور کسی صورت بارڈر پر پاسپورٹ کی نفاذ کو ماننے کیلئے تیار نہیں ہے جبکہ دھرنا جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے