پنجاب ن لیگ کو سندھ پیپلزپارٹی کو اور بلوچستان کا اقتدار باپ پارٹی کو ملنا چاہیے، محمد عبدالقادر

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پیٹرولیم و رسورسز اور سیاسی و اقتصادی امور کے ماہر سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں منعقدہ عام انتخابات کے بعد بلوچستان میں بھی حکومت سازی کا عمل شروع ہو چکا ہے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان میں حکومت بنانے کے لئے کوشاں ہیں جبکہ بلوچستان کی چھوٹی جماعتوں نے بھی کامیابیاں حاصل کی ہیں بلوچستان کی کامیاب ہونے والی تمام جماعتیں بلوچستان کی غیور قوم کی نمائندگی کرتی ہیں بلوچستان کے اقتدار میں باپ پارٹی کی شمولیت ان کا حق ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی خیبر پختو نخواہ، پیپلز پارٹی سندھ اور مسلم لیگ ن پنجاب میں حکومتیں قائم کر رہی ہیں تو توازن قائم کرنے کے لئے بلوچستان میں صوبے کی کامیاب جماعتوں کو حکومت قائم کرنے کا موقع فراہم کیا جانا چاہئے تاکہ باہمی محبت و یگانگت کا اظہار ہو سکے اور بلوچستان کی چھوٹی جماعتوں میں موجود احساس محرومی ختم کیا جا سکے اس سے بلوچستان کی نظر انداز ہونے والی جماعتوں کو قومی دھارے میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں تمام سیاسی جماعتیں اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں کوئی جماعت اقتدار میں دوسری جماعتوں کو شامل کرکے قومی یگانگت اور اتحاد کا تعاثر نہیں دیتی ملک سنگین بحرانوں کا سامنا کر رہا ہے ایسے حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مل کر ملک کی تمام اکائیوں کو بحرانوں سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں اگر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن حکومت سازی کرنے کی بجائے بلوچستان کی چھوٹی جماعتوں کو حکومت قائم کرنے کی دعوت دیں تو صوبائی اور قومی سطح پر محبت و اخوت کا پیغام جائے گا۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اپنے رویوں پر نظر ثانی کریں اور مل کر ملک سے نفرت اور عدم برداشت کا خاتمہ کرتے ہوئے اعلیٰ اخلاقی اقدار قائم کریں تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کو محفوظ، پرامن، محبت و یگانگت سے پر ماحول فراہم کیا جا سکے،سیاست دان نوجوان نسل کے لئے آئیڈیل کا درجہ رکھتے ہیں نوجوان نسل ان کے طور طریقوں کو خاص اہمیت دیتی ہے جو روہے سیاست دان قوم کو دیتے ہیں بعد میں وہی رویے ہمیں دیکھنے کو ملتے ہیں ہمیں چاہیے کہ اپنی قوم کو اعلیٰ معیار زندگی، اعلیٰ اقدار اور نئی مثبت روایات سے روشناس کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے