جعلی ایم این ایز وایم پی ایز قطعاََ نامنظور ہیں، جنرل مشرف نے جو آگ لگایا تھا اس کو بجانے کی کوشش کی جائے،ڈاکٹرمالک بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے سربراہ وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ،نواب محمدایاز خان جوگیزئی اور عبدالخالق ہزارہ نے کہاہے کہ جعلی ایم این ایز وایم پی ایز قطعاََ نامنظور ہیں،جمہوری لوگوں کو پیچھے دھکیلا جارہا ہے تاکہ ایسے گھونگے اور بہرے نمائندے لائے جائے جو بلوچستان کے وسائل کے لوٹ مار پر خاموشی اختیار کریں پوری دنیا میں انتخابات ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں عوام اپنے نمائندوں کا انتخاب کرتے ہیں واحد ملک پاکستان ہیں جہاں کچھ قوتیں عوام کے مینڈیٹ کو چوری کرکے ایسے گونگے اور بہریں لوگوں کو کامیاب کرکے اسمبلی بھیجتے ہیں تاکہ وہ بلوچستان کے وسائل کے لوٹ مار پر خاموش رہ سکیں دھاندلی پر جس طرح راولپنڈی کے کمشنر نے قوم کے سامنے پیش ہوکر دھاندلی کا اعتراف کیا ہمارے ڈی آر او اور آروز بھی پنے ضمیر کے مطابق آکر اعلان کریں کہ ہم سے کس نے دھاندلی کرائی ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ہم انہیں معاف کریں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ کے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے چار جماعتی اتحاد کے زیراہتمام دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے چار جماعتی اتحاد کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ جعلی ایم این اے جعلی ایم پی اے نامنظور ہیں ہمارے خواتین اور سیاسی کارکنوں نے گھر گھر جاکر عوام کو اور جمہوریت کو ووٹ کیلئے راضی کیا لیکن ایک بار بھر بلوچستان بلکہ تمام ملک میں آمرانہ طرز پر عوام کے مینڈیٹ کو چوری کیا آج پورا بلوچستان سراپا احتجاج ہے ایک سازش کے تحت قوم پرستوں کو الیکشن میں ہرایا گیا میرے مقابلے میں جس کو جتوا یا ہے اور چالیس ہزار ووٹ دلائے ہیں اگر وہ تربت کے چالیس دیہات کے نام بتائے تو میں اسکی کامیابی کا مبارک باد دوں گا خان عبدالصمد خان اچکزئی نواب غوث بخش بزنجو نواب اکبر خان بگٹی نواب خیر بخش مری اور سردار عطا اللہ مینگل نے پارلیمنٹ میں باکردار لوگوں کے حیثیت سے حصہ لیا لیکن بد قسمی سے اس مرتبہ سمگلروں کو بھاری برکم رقوم کے عیوض سیٹیں بھیج دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ تما م اقوام اپنی اپنی سرزمین پر آباد ہیں قوم پرست اپنے مزید جدوجہد جاری رکھیں گے ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا انہوں نے کہا کہ جب پی ڈی ایم وجود میں آیا تو ان میں پہلا نقتہ پاکستان کو آئین کے مطابق چلانا اور خاص کر ریاستی اداروں کے مداخلت بند کرانا لیکن آج جمہوری لوگوں کو پیچھے دھکیلا جارہا ہے تاکہ ایسے گھونگے اور بہرے نمائندے لائے جائے جو بلوچستان کے وسائل کے لوٹ مار پر خاموشی اختیار کریں ڈاکٹر مالک بلوچ کا کہنا تھا کہ جنرل مشرف نے جو آگ لگایا تھا اس کو بجانے کی کوشش کی جائے انہوں نے کہا کہ راتوں رات چار جماعتی اتحاد کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا ہم پیسہ گردی کی مخالفت کریں گے اور مطابلہ کرتے ہیں کہ بلوچستان کے عوام کو ووت کا حق دیا جائے تاکہ صوبے میں سماجی ترقی لائی جائے۔چار جماعتی اتحاد کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما نواب آیاز خان جوگیزئی نے کہا کہ پوری دنیا میں انتخابات ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں عوام اپنے نمائندوں کا انتخاب کرتے ہیں واحد ملک پاکستان ہیں جہاں کچھ قوتیں عوام کے مینڈیٹ کو چوری کرکے ایسے گونگے اور بہریں لوگوں کو کامیاب کرکے اسمبلی بھیجتے ہیں تاکہ وہ بلوچستان کے وسائل کے لوٹ مار پر خاموش رہ سکیں بد قسمتی سے بلوچستان میں 70کروڑ روپے کا بھی ایک سیٹ بیچ دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پشتون اور بلوچ وطن قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں اس لیے سٹیبلشمنٹ یہاں کے حقیقی رہنماوں کے بجائے ایسے امیدوار منتخب کرتے ہیں جو پانچ سال تک خاموشی سے مراعات لے کر خاموش رہتے ہیں کیونکہ جب محمود خان اچکزئی سردار اختر مینگل ڈاکٹر مالک بلوچ اور عبدالخالق ہزارہ جیسے لوگ خاموش نہیں رہیں اس لیے وہ ہمارے مینڈیٹ کو چوری کردیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں پنجاب میں ترقیاتی کام کرائے گئے ہیں سڑکیں بنائی گئی ہے ان کے قرض کی ادائیگی میں بلوچستان برابر کے حصہ دار ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے انتخابات کو ہم نہیں مانتے جس میں ہمیں ہمارے حقیقی نمائندوں کے راستے کو روک کرکے ان کی جگہ ڈمی نمائندوں کو لایا جائے اس لیے آج نہ صرف بلوچستا ن بلکہ پورے ملک کے عوام سراپا حتجا ہیں۔ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ عبدالخالق ہزار نے چار جماعتی اتحاد کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے گھر گھر جاکر ووٹ کیلئے کمپین چلا یا تاکہ منتخب ہوکر اپنے لوگوں کی معیار زندگی کو بہتر بنانے ملک کی فارن پالیسی ایجوکیشن پالیسی کو بہتر طور پر بنائی جاسکیں لیکن بد قسمتی سے عوامی مینڈیٹ کو چوری کیا گیا جس کی بنا پر آج چار جماعتی اتحاد کے رہنما گزشتہ ایک ہفتہ سے سراپا احتجاج ہے پارلیمنٹ میں پیپلز پارٹی پاکستان مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے علاوہ باقی تمام پارٹیاں سراپا احتجاج ہے بدقسمتی سے ان لوگوں کو برسر اقتدار لایا گیا جو سمگلر تھے اور انہوں نے بھاری برکم رقومات ادا کیے ہیں انہوں نے کہا کہ نواب آیاز جیسے لیڈر کام کرنے والوں کو انہوں شکست دلادی انہوں نے کہا کہ دھاندلی پر جس طرح راولپنڈی کے کمشنر نے قوم کے سامنے پیش ہوکر دھاندلی کا اعتراف کیا ہمارے ڈی آر او اور آروز بھی پنے ضمیر کے مطابق آکر اعلان کریں کہ ہم سے کس نے دھاندلی کرائی ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ہم انہیں معاف کریں گے لیکن وہ اخلاقی جرات تو کریں جنہوں نے عوام کے حقیقی مینڈیٹ کو چوری کرکے سمگلروں کو کامیاب کرا یا ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہمارے چوری شدہ میندیٹ کو واپس نہیں کیا جاتا۔