بلوچستان بورڈ آفس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے،یوسف کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جونیئر ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر یوسف کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان بورڈ کا رویہ 3 سال سے ٹیچرز کے ساتھ غیر منصفانہ اور غیر جانبدارا نہ ہے،ہماری کوشش رہی ہے کہ بلوچستان بورڈ آفس کا نظام بہتر ہو سکے لیکن بورڈ آفس کے نظام کو بہتری کی بجائے تباہی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، ہمار امطالبہ ہے کہ بلوچستان بورڈ آفس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کفایت اللہ مینگل، صالح محمد، پرویز رودینی کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ یوسف کاکڑ نے کہا کہ ہر سال سالانہ امتحانات میں من پسند افراد،تعلیم دشمن افراد کی تعیناتی عمل میں لائی جا تی ہے اور اکثر مخصوص مراکز فروخت کر دیئے جا تے ہیں جو کہ صرف ٹیچرز کے حق پر ڈاکہ نہیں بلکہ ایک غیر فطری عمل بھی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم سے وابستہ بچوں کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے تعلیمی نظام کو بہتری کی بجائے تباہی کی جانب نہ دھکیلا جائے جوکہ بچوں کے حقوق ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ من پسند افراد میں آرڈر تقسیم کرنے کا نوٹس لیکر میٹرک کے سالانہ امتحانات کے سینٹرز میں تعیناتی کے عمل کو روکا جائے اگر تمام مسائل کا نوٹس نہیں لیا گیا تو بورڈ آفس کے سامنے دھرنا دینے ہر مجبور ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میٹرک کے سالانہ امتحانات کے دوران اسپیشل بچوں کاالگ کمرے میں پرچہ لیا جاتا اور انکے لئے چائے کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے جب تحقیقات شروع ہونگی بہت کچھ سامنے آئے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے