آج بھی ہمارے دلوں میں دہشت گردی اور نسل کشی کے واقعات کے زخم تازہ ہے،ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں سانحہ 16فروری 2013کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ سانحہ کو 11سال بیت گئے لیکن آج تک اس سانحہ میں ملوث عناصر کے چہروں کو بے نقاب نہیں کیا گیا نہ ہی سانحہ کے کسی مجروم کو سزاد دی گئی 16فروری 2023کو ایک ہزار کلو گرام سے زائد سی فور کیمیکل استعمال کر کے سینکڑوں افراد بچے، بزرگ، خواتین طلب کے پر ہجوم بازاد میں دھماکہ کیا گیا جس میں موجود سبزی فرشوں کو بھی ناقابل تلا فی نقصان اٹھانا پڑا۔ بیان میں کہا گیا کہ دو دہائی مسلسل دہشت گردی کی ذریعے ہزارہ قوم کے نسل کشی کی گئی، آج بھی ہمارے دلوں میں دہشت گردی اور نسل کشی کے واقعات کے زخم تازہ ہے۔ بیان میں کہا کہ دھاندلی زدہ الیکشن میں ڈی آر او اور آراوز کے ذریعے نتائج تبدیلی کئے گئے عوام کی رائے یہ شب خون مار کر اکثریت حاصل کر نے والے حقیقی عوامی نمائندوں کا راستہ روک کر ان پر ایسے پیرا شوٹرز کو مسلط کر نے کی کوشش کی جا ری ہے۔ بیان میں چار جماعتی اتحاد کے زیر اہتمام کا میاب جلسہ عام کو انتخابی نتائج میں ردو بدل کر نے والوں کے خلاف ریفرنڈم قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ انتخابی نتائج فارم 45کے مطابق جاری کئے جائیں فارم 47کے نتائج عوام اور سیا سی جماعتیں کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے